• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی بین الاقوامی مالیاتی مرکز کا اسرائیلی بینک سے معاہدہ

ابوظبی (جنگ نیوز )دبئی انٹرنیشنل فنانس سینٹر ڈی آئی ایف سی نے اسرائیل کے سب سے بڑے بینکوں میں سے ایک بینک کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق معاہدے کے تحت ہاپوالم بینک کو ڈی آئی ایف سی نیٹ ورک کا حصہ بننے کی اجازت ہوگی۔اسرائیلی بینک کے سرمایہ کاری اور فنٹیک ماہرین کو دبئی انٹرنیشنل فنانس سینٹر کے پروگراموں میں شرکت کے لیے مدعو کیا جائے گا۔رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ معاہدے کے تحت ہاپوالم بینک کو ڈی آئی ایف سی نیٹ ورک کا حصہ بننے کی اجازت ہوگی جو اسرائیلی بینک کو مشرق وسطیٰ، افریقہ اور جنوبی ایشیا تک رسائی فراہم کرے گا۔ہاپوالم بینک کے سی ای او ڈوو کوٹلر نے کہا کہ ہمیں اُمید ہے دونوں ممالک کے درمیان مالیاتی روابط کو وسیع اور مستحکم بنائیں گے۔یہ معاہدہ اسرائیلی فنٹیک کی کاروباری شخصیات کو دبئی کے متحرک اور فعال ماحولیاتی نظام کے بابِ داخلہ تک رسائی فراہم کرے گا اور سرحد پارجدت کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔

تازہ ترین