تہران (جنگ نیوز )سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مستقبل میں کوئی ڈیل صرف جوہری پروگرام تک محدود نہیں رہنی چاہیے بلکہ اس میں اس کی خطے میں تخریبی سرگرمیوں کا بھی توڑ کیا جانا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ ’’ہمیں اس مسئلہ کو حل کرنے کی ضرورت ہے،میں اس کو مستقبل میں مشترکہ جامع لائحہ عمل پلس پلس کا نام دیتا ہوں۔