پشاور(نمائندہ جنگ) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے پشاور جلسہ کے دوران مسلم لیگ (ن) کا مقامی رہنما اسٹیج سے گر کر زخمی ہوگیا جس کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، گزشتہ روز پشاور جلسہ میں مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز اسٹیج پر پہنچیں تو اسٹیج پر کھڑے پارٹی رہنماؤں نے نعرہ بازی شروع کی جبکہ مریم نواز نے ہاتھ ہلا کر کارکنوں نے نعروں کا جواب دیا، اس دوران اچانک اسٹیج کی حفاظتی رسی ٹوٹ گئی اورن لیگ کا ایک مقامی رہنما کئی فٹ اونچےاسٹیج سے نیچے گر گیا جہاں جے یو آئی کے رضا کارکنوں نے اسے اٹھا کر فوری طور پر ایمبولینس تک پہنچایا۔