پشاور(آئی این پی )اتوار کے روز پی ڈی ایم جلسے کے باعث دوپہر 2بجے کے بعد پشاور میں بی آر ٹی سروس کو عارضی طور پر معطل کر دیاگیا ۔ ٹرانس پشاور سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق پشاور بی آر ٹی سروس عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے ۔پریس ریلیز میں مزید بتایا گیا کہ پشاور میں جلسے کے پیش نظر ٹرانس پشاور نے اپنے مسافروں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے رات تک سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بی آر ٹی سروس آج صبح 6 بجے معمول کے مطابق بحال کر دی جائے گی۔