• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آکسفورڈ یونیورسٹی نے بھی کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرلی


لندن کی آکسفورڈ یونیورسٹی نے بھی کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرلی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیار کردہ ویکسین کورونا سے نمٹنے میں 70 فیصد موثر ثابت ہوئی ہے جبکہ یہ ویکسین کافی سستی ہوگی اور اسے اسٹور کرنا بھی آسان ہوگا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس ویکسین کی خوراکیں مکمل کرنے پر یہ 90 فیصد تک موثر ثابت ہوئی اور اس ضمن میں حکومت نے 100 ملین خوراکوں کا آرڈر دے دیا جو 50 ملین افراد کے لیے کافی ہوں گی۔

دوسری جانب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کہتے ہیں کہ کورونا وائرس ویکسین کی تیاری کے دوران نتائج متاثر کن ہیں۔

وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیار کردہ ویکسین کے ابھی مزید سیفٹی چیک ہوں گے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس ویکسین 20 ماہ میں تیار کی گئی ہے جبکہ عموماً اس کی تیاری میں 10 برس لگتے ہیں۔

آکسفورڈ یونیورسٹی کی ویکسین کی آزمائش برطانیہ اور برازیل میں 20 ہزار افراد پر کی گئی ہے۔

تازہ ترین