• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرنس ولیم اور کیٹ اپنے چہیتے کتے کی موت پر افسردہ

ڈیوک اور ڈچز آف کیمبرج (شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن) نے اعلان کیا ہے کہ انکا پالتو کتا لوپو جو کہ گزشتہ 9 برس سے ان کے ساتھ تھا وہ مرگیا ہے۔ 

شہزادہ ولیم اور انکی اہلیہ کیٹ میڈلٹن نے یہ اعلان اپنے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈل پر ایک انسٹاگرام پوسٹ میں کیا۔

کینسنگٹن شاہی محل کے ارکان نے کہا کہ ہم بڑے دکھ کے ساتھ یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہمارا پیارا کتا لوپو گزشتہ ہفتے اس دنیا سے چلا گیا ہے۔ وہ گزشتہ نو برس سے ہمارے خاندان کے دل میں رہتا تھا اور ہم اسے بہت مس کرینگے۔ 


گمان کیا جاتا ہے کہ سیاہ رنگ کا خصوصی چھوٹی نسل کا یہ کتا پرنس ولیم کی اہلیہ کیٹ کے بھائی جیمز مڈلٹن نے 2011 میں شہزادہ اور انکی اہلیہ کی شادی کے موقع پر انھیں بطور تحفہ دیا تھا۔

کئی سالوں سے شاہی خاندان کے ساتھ رہائش پذیر اس کتے (لوپو) کی متعدد مواقع پر شاہی خاندان کے ارکان کے ساتھ کئی بار تصاویر بھی سامنے آئی تھیں۔ 

جن میں ایک تصویر میں لوپو پرنس جارج کی پیدائش کے موقع پر 2013 میں انکے ساتھ نظر آیا تھا، اور یہ تصویر ننھے شہزادے کی پہلی آفیشل تصویر تھی جسے جاری کیا گیا تھا۔

یہ بھی کہا جاتا ہے کہ لوپو ہی نے شہزادہ ولیم اور کیٹ کو ننھے شہزادے کا نام جارج کے چناؤ میں مدد کی تھی۔ اس حوالے سے شاہی جوڑے نے کئی نام لکھ کر اس کے سامنے پھیلادیے تھے جس میں سے اس نے جارج نام کو چنا تھا۔ 

تازہ ترین