• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایکس میں آج سرمایہ کاری کا منفی دن رہا

اسٹیٹ بینک کے شرح سود برقرار رکھے جانے کے فیصلے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایس) کے 100 انڈیکس میں گراوٹ کچھ کم ہوئی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج سرمایہ کاری کا منفی دن رہا۔ لاک ڈاؤن کی تشویش اور اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے فیصلے سے قبل 100 انڈیکس ایک موقع پر 872 پوائنٹس کم ہو کر 39314 رہا۔


تاہم شرح سود کا فیصلہ جاری ہونے کے بعد سرمایہ کاری کے منفی رجحان کی شدت میں کچھ کمی آئی اور 100 انڈیکس نے کاروباری دن کا اختتام 39 ہزار 632 پر کیا ہے۔

بازار میں آج 19 کروڑ 54 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 7 ارب 47 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 89 ارب روپے کم ہوکر 7 ہزار 318 ارب روپے ہے۔

تازہ ترین