• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکن میوزک ایوارڈ، ٹیلر سوئفٹ مسلسل تیسرے سال آرٹسٹ آف دی ایئر قرار

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکن میوزک ایوارڈز (اے ایم اے) کی شاندار پرفارمنسز سے سجی شام میں ٹیلر سوئفٹ مسلسل تیسرے سال ʼآرٹسٹ آف دی ایئر کا اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہیں۔لاس اینجلس کے مائیکرو سوفٹ تھیٹر میں اے ایم اے ایوارڈ کی تقریب منعقد ہوئی۔سال کے بہترین گلوکار کے ایوارڈ کی دوڑ میں ٹیلر سوئفٹ نے جسٹن بیبر، پوسٹ مالون اور روڈی رچ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مسلسل تیسرے برس یہ ایوارڈ حاصل کیا۔ٹیلر سوئفٹ نے ʼفیورٹ پوپ اور ʼراک فیمیل آرٹسٹ کا بھی ایوارڈ اپنے نام کیا اور اس طرح انہوں نے مجموعی طور پر تین ایوارڈز جیتے۔ذاتی مصروفیات کے باعث سوئفٹ ایوارڈ شو میں شریک نہ ہوسکیں تاہم اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ اسٹوڈیو میں اپنا تمام پرانا میوزک دوبارہ ریکارڈ کرا رہی ہیں اور جلد اپنے سننے والوں تک اسے پہنچانا چاہتی ہیں، جس کے باعث وہ تقریب میں شریک نہ ہو سکیں۔کینیڈین سنگر ویک اینڈ نے ʼفیورٹ سول آر اینڈ بی میل آرٹسٹ، ʼفیورٹ سول آر اینڈ بی البم آفٹر آورزاور ʼفیورٹ سول آر این ڈبی سونگ کا ایوارڈ اپنے گانے ʼہارٹ لیس پر حاصل کیا۔ʼنیو آرٹسٹ اور ʼفیورٹ سول آر این ڈبی فی میل آرٹسٹ کا ایوارڈ ڈوجا کیٹ کو دیا گیا۔فیورٹ کنٹری گروپ کے ایوارڈ کا حق دار ڈین پلس شئے کو دیا گیا۔ انہوں نے تقریب میں پرفارمنس کا مظاہرہ بھی کیا۔فیورٹ ریپ ہپ ہاپ کا ایوارڈ میگن دی اسٹالن اور کار ڈی بی کو مشترکہ طور پر دیا گیا۔

تازہ ترین