پہلے ون ڈے میں پاکستان کی سری لنکا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
راولپنڈی میں کھیلے جارہے پہلے ون ڈے میں قومی ٹیم کے دونوں اوپنرز 68 رنز کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئے، صائم ایوب 6 اور فخر زمان 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں تین میچز کی سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹاس جیت کر ہم بھی فیلڈنگ ہی کرتے:شاہین آفریدی
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ٹاس جیت کر ہم بھی فیلڈنگ ہی کرتے، ہم اس سیریز میں بھی پچھلی سیریز کی طرح اچھا کرنے کی کوشش کریں گے۔
سری لنکن کپتان چیریتھ اسالنکا نے کہا کہ ہم سیریز میں اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔
پاکستان پلیئنگ الیون میں فخر زمان، صائم ایوب، بابر اعظم، محمد رضوان، سلمان علی آغا، حسین طلعت، محمد نواز، فہیم اشرف، نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔
یاد رہے کہ دوسرا ون ڈے 13 نومبر جبکہ تیسرا 15 نومبر کو کھیلا جائے گا۔