• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش میں انٹر نیشنل میمن آرگنائزیشن کے تحت بچوں کیلئے تقریب

لندن(پ ر )بنگلہ دیش میں انٹرنیشنل میمن آرگنائزیشن کی جانب سے بچوں کے درمیان صلاحیتوں کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا ۔ اس پروگرام کا انعقاد آئی ایم او بنگلا دیش چیپٹر کے نائب صدر محمد عرفان اور انکی ٹیم کی جانب سے کیا گیا ۔ پروگرام کے منتظمین نے بتایا کہ انٹرنیشنل میمن آرگنائزیشن پوری دُنیا میں میمن کمیونٹی کے علاوہ بھی لوگوں کی خدمت کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں اپنے پلیٹ فارم پر متحد کرکے باہمی اتحاد سمیت امن اور بھائی چارے کے لئے بھی اپنا مثبت کردار ادا کررہی ہے تاکہ انہیں بھی آگے بڑھنے کے مواقع میسر آسکیں - منتظمین نے یہ بھی بتایا کہ تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ انٹرنیشنل میمن آرگنائزیشن نے اپنی کمیونٹی کے ساتھ ساتھ دوسرے افراد کےلئے بھی مثبت سوچ رکھ کر ان کے لئے ترقی کے راستے ہموار کرنے میں اُنہیں مدد فراہم کی ہے- انہوں نے یہ بھی بتایا کہ میمن انٹرنیشنل آرگنائزیشن واحد آرگنائزیشن ہے جو غریب اور متوسط طبقہ کے لوگوں کے لئے کام کررہی ہے جو اپنی مثال آپ ہے۔ بنگلادیش کی تاریخ میں پہلی بار انٹرنیشنل میمن آرگنائزیشن بنگلادیش کی جانب سے ایک دلچسپ معلوماتی اور صلاحیتی مقابلے کا انعقاد کیاگیا جس کا مقصد بچوں کے اندر چُھپی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنا اور اُسے سامنے لانا تھا- اس کے ساتھ ساتھ پروگرام کا مقصد بچوں کی حوصلہ افزائی اور انکی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا تھا تاکہ وہ دنیا کو اپنے تعلیمی، تعمیری اور معلوماتی جوہر دکھا سکیں۔ پروگرام میں بچوں کے درمیان ڈرائنگ، قرآت،موسیقی اور لطیفوں کے مقابلے کرائے گئے۔ اس تقریب کا انعقاد آئی ایم او کے نائب صدر بنگلا دیش چیپٹر ،مبارک محمد فرحان سمیت ان کی ٹیم کے ممبران اور دوسرے رفقا نے مل کر کیا تھا -تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی ایڈووکیٹ اختر حسین صدر چٹاگانگ میمن جماعت نے بچوں میں تحائف اور انعامات تقسیم کئے۔ تقریب میں حاجی ادریس گوند والا،فاروق بیکھا والا،زبیر صادق،غفار ناتھانی،آصف حسن سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی جبکہ آئی ایم او بنگلہ دیش چیپٹر کے ٹیم ممبران عابد ہدا،محمد طلحہٰ،محمد صادق اور عرفان ناتھانی نے شرکت کی۔
تازہ ترین