• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈاؤن مسترد کرتے ہیں، پوائنٹ اسکورنگ کی جارہی ہے، خرم شیرزمان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہےکہ کراچی میں لاک ڈائون کے نام پر مذاق کیا جارہا ہے اور عوام کی زندگیوں سے کھیلا جارہا ہے، ہم کراچی میں نافذ لاک ڈائون کو مسترد کرتے ہیں،اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی کے 4 اضلاع میں اسمارٹ جبکہ 2 اضلاع میں مائیکرو لاک ڈاون نافذ ہےمگر ان علاقوں میں کاروباری سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں، خرم شیر زمان نے کہا کہ پوائنٹ اسکورنگ کی جارہی ہے جبکہ یہ نہیں بتایا جارہا ہے کہ اسپتالوں میں جگہ کم پڑنا شروع ہوگئی ہے،شہر میں کورونا تشویشناک حد تک پھیل چکا ہے،انہوں نے کہا کہ ان حالات میں بھی اپوزیشن کو اپنی سیاست چمکانے کی پڑی ہے،پی ڈی ایم کے جلسوں کے نام پر ہزاروں لوگوں میں کورونا پھیلایا جارہا ہے جو کہ انکے عوام دشمن ہونے کا ثبوت ہے،کرپٹ ٹولے کو عوام کے نقصان سے کوئی سروکار نہیں انہیں صرف اپنی کرپشن بچانے سے مطلب ہے۔

تازہ ترین