مردان(نامہ نگار)ایکسائز اینڈٹیکسیشن آفس میں خود کش بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایکسائز کے دو انسپکٹراور 7دیگرایکسائزاہلکار،ایک صحافی اور ایک پولیس اے ایس آئی سمیت21افراد شدیدزخمی ہوگئے۔ دھماکے کے فوراً بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیا جبکہ ریسکیو عملے نے زخمیوں کو طبی امداددینے کے لئے مردان کے ہسپتال منتقل کردئیے ۔ڈی پی اومردان کے فیصل شہزاد کے مطابق گزشتہ روزمردان میں مال روڈ پرواقع ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دفتر پرمنگل کے روز11:45بجے ایک خودکش بمبار عمر 18/19سال بتایا گیا دفتر کے مین گیٹ پر داخل ہوا اور فائرنگ شروع کی جس کے بعد خودکش بمبارنے دفتر کے اندرونی حصے میں داخل ہوکر خود کو دھماکے سے اڑادیادھماکے میں 8سے10کلوبارودی مواداستعمال کیا گیاتھا۔دھماکے کے بعد ریسکیو عملہ،سیکورٹی فورسز کے دستے موقع پر فوری پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ریسکیو عملے اور دیگر گاڑیوں کے زریعے 12 زخمی افرادکو مردان کے ڈسٹرکٹ ہسپتال جبکہ 9خمیوں کو مردان میڈیکل کمپلیکس جبکہ دھماکے میں شدید زخمی سئینرصحافی یوسف خان مایار کو پشاور کے ایل آرایچ ہسپتال منتقل کردئیے گئے جبکہ بعد ازاں شدید زخمیوں میں سے نیک زمان ولد میر زمان عمر تقریبا 35سال نیو ڈاگی خیل سکنہ نوشہرہ ڈسٹرکٹ ہسپتال مردان میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے۔ دھماکے میں ایکسائز اینڈٹیکسیشن آفس کے انسپیکٹر ملک امان خان،انسپیکٹر فخر عالم ،احمد علی وائر لیس اپریٹر،کانسٹیبل جھانگیر اور دیگر ایکسائز اہلکاروں میں سے عبدلارشید ولد محمد نواب سکنہ پیرانون ڈاگہ ،سراج ولدشماس سکنہ لوندخوڑ،عظیم ولد مستقیم خان سکنہ مشتاق ولدحسن خان سکنہ شاگئی کلے فاطمہ روڈ، اور فاروق ولدعبدالمالک سکنہ جمال گڑھی شدید زخمی ہوگئے جبکہ تھانہ شیخ ملتون پولیس کے اے ایس آئی سیار خان جو کہ اپنی گاڑی کے سلسلے میں ایکسائز آفس گئے تھے دھماکے میں زخمی ہوگئے۔ دھماکے میں اپنی کام کے غرض سے آئے ہوئے دیگر زخمی افراد میں سے خیرالبشر ولد عبدالکریم سکنہ بغدادہ،شاہ جہان ولد الف گل سکنہ ابراہیم خان کلے ،اعجاز ولد فقیر گل سکنہ گجر گڑھی،خان بہادر ولدقندارے سکنہ کسکورونہ،نثار ولدشیردادسکنہ ترلاندی صوابی،یاسین ولد شیردل سکنہ شیر گڑھ،نواب زادہ ولد گل زادہ سکنہ گلی باغ نستہ مردان،وسیم ولد میرداد لوندخوڑ،عجیب خان ولد معلم سیدرشکئی،وحیدعلی شیرعلی سکنہ بغدادہ شامل ہیں۔آئی جی بی ڈی یو ملک شفقت نے خودکش دھماکے کی جگہ کامعائنہ کیا اور صحافیوں کو بتایا کہ خودکش بمبار کی فائرنگ سے دفتر خالی ہونے سے نقصان کم ہوا ہے جبکہ دھماکے میں8سے10کلوبارودی مواد استعمال کئے گئے ہیں جبکہ خودکش بمبار کے نائن ایم ایم پستول اور ٹریگر بھی قبضے میں لئے گئے ہیں۔