• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان سمیت کئی شہروںمیں بارشآسمانی بجلی گرنے سے بچہ جاں بحق

ملتان،اسلام آباد(نمائندگان‘ایجنسیاں)جنوبی پنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش سے گرمی اور مچھر کے ستائے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ، اوکاڑہ میں آسمانی بجلی گرنے سے بچہ جاں بحق ہو گیا۔مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید لینڈ سلا ئنڈینگ کے خدشہ کااظہار کیا گیا ،محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب ،خیبرپختونخوا ،بلوچستان ، فاٹا، اسلام آباد،کشمیر، اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کی پیشگوئی کی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم ابرآلود رہے گا۔ تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ،سرگودھا، فیصل آباد، لاہور،ڈی جی خان ، ملتان، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان،کوہاٹ، بنوں، کوئٹہ ، ڑوب ڈویژن ، فاٹا، اسلام آباد،کشمیر، اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا امکان ہےعبدالحکیم اور علاقہ میں دوسرے دن بھی بارش اور دن بھع تیز ہائیں چلتی رہیں ، بارش کی وجہ سے گندم کی کٹائی کا عمل جزوی طور پر معطل ہاتھ سے گندم کی کٹائی شروع جبکہ مشین کے ساتھ نمی کی وجہ کٹائی بند ہے،کاشت کار بارش بند ہونے کی دعائین مانگنے لگےسخی سرور اور گردونواح میں  بارش کا پانی سیوریج سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے سڑکوں پر جمع ہو کر جوہڑوں اور تالابوں میں رکا نظر آنے لگا جس سے ٹریفک کی آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ابر رحمت کی وجہ سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور شہریوں نے کوہ سلیمان کا رخ کر لیا۔اوکاڑہ میں آسمانی بجلی گرنے سے قصبہ شیرگڑھ کا رہائشی 8 سالہ علی حسن ولد غلام علی جاں بحق ہو گیا۔
تازہ ترین