• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میشا شفیع کی بابراعظم سے ملاقات کی خواہش کی تردید

لاہور (شوبز رپورٹر)گلوکارہ میشا شفیع نے کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابراعظم سے ملاقات کی خواہش سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کردی ۔سوشل میڈیا پر گلوکارہ میشا شفیع کی تصویر کے ساتھ ایک پوسٹ شیئر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ جب بابراعظم بیٹنگ کرتے ہیں تو میں ٹی وی کے سامنے بیٹھ جاتی ہوں اور جیسے ہی وہ آؤٹ ہوتے ہیں میں ٹی وی بند کردیتی ہوں، میں بابراعظم سے پیار کرتی ہوں اور ملاقات کرنا چاہتی ہوں۔
تازہ ترین