• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور(نمائندہ خصوصی )امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سے منصورہ میں مختلف سیاسی ، مذہبی اور صحافتی شخصیات اور وفود نے ملاقات کی اور ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس اور تعزیت کی۔ صوبائی وزیرمحمود الرشید ،لیاقت بلوچ ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، راشد نسیم ، اظہر اقبال حسن ، محمد اصغر ، جمعیت ا تحاد العلماءپاکستان کے سربراہ مولانا عبدالمالک ، میاں جمیل شرقپوری، عبدالرؤف ملک، جے یو آئی ف کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان وفدکے ہمراہ، میاں مقصود احمد ، جاوید قصوری ، ذکر اللہ مجاہد، این ایل ایف کے صدر شمس الرحمن سواتی نے پنجاب کے صدر محمد امین اوروفد کے ہمراہ ملاقات اور تعزیت کی ۔کسان بورڈ کے صدر چوہدری شوکت علی چدھڑ ایڈووکیٹ ہمراہ وفد کے اظہار تعزیت کیا ۔
تازہ ترین