• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے مقبول ترین یوٹیوبر عمر خان المعروف یوخانو نے خاموشی سے شادی کر لی۔

انہوں نے اپنی شادی کی خبر ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے دی، عمر خان نے شادی میں کوٹ پینٹ جبکہ دلہن نے انگوری رنگ کا لہنگا زیب تن کیا۔


انہوں نے شادی کی تقریب کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آخر کار 2020 میں کچھ اچھا کام ہوا، میں نے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کردیا ہے۔‘


عمر خان نے یہ بھی لکھا کہ یہ اپنی خوشی کے لمحات آپ سب کے ساتھ شیئر کررہا ہوں۔

یوٹیوبر نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔


عمر خان کی شادی کی تقریب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں قریبی رشتہ داروں اور اہل خانہ نے شرکت کی۔

تازہ ترین