• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین سےزیادتی کیسز، متاثرہ خواتین کی شناخت خفیہ رکھنے کی تجویز


سندھ پولیس کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں جمع کروائی گئیں تجاویز میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ خاتون کا نام خفیہ رکھا جائے گا اور متاثرہ خاتون کا بیان پُر سکون ماحول میں ریکارڈ کیا جائے۔

سندھ ہائیکورٹ میں خواتین سے زیادتی کیسز میں تحقیقات کے معاملے پر ایس او پیز بنانے سے متعلق سماعت ہوئی۔

سندھ پولیس کی جانب سے خواتین سے زیادتی کیسز میں تحقیقات پر تجاویز سندھ ہائیکورٹ میں جمع کروائی گئیں۔

سندھ پولیس کی تجاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ تفتیشی افسر متاثرہ خاتون کی شناخت اور معلومات منظرعام پر نہ لائے اور کورٹ فائل اور تحقیقات سے متعلق تمام ریکارڈ خفیہ رکھا جائے گا۔

سندھ پولیس کا تجویز میں مزید کہنا  ہے کہ ہر اسپتال میں تین خواتین میڈیکو لیگل افسران ہونی چا ہیے۔

تازہ ترین