پاکستان شوبز انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان نے ناریسہ نینا کو اپنا بہترین دوست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اور ان کے بیٹے ہمیشہ اُن سے پیار کرتے رہیں گے۔
ماہرہ خان نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر اپنی بہترین دوست کے ہمراہ ماضی میں لی گئی ایک تصویر شیئر کی اور نریسہ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ایک گانے کے لیرکس لکھے۔
انہوں نے دوست کیلئے لکھا کہ آپ میری زندگی میں فرشتہ بن کر آئی ہیں، میں اور میرا بیٹا ہمیشہ آپ سے پیار کرتے رہیں گے۔
ماہرہ نے لکھا کہ ’ہماری دوستی اور محبت ہمیشہ قائم رہے، میں ہر لمحہ آپ کی شکرگزار رہتی ہوں۔‘