• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ ٹیم 35گھنٹے سفر کر کے نیوزی لینڈ پہنچ گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بابر اعظم کی قیادت میں پاکستانی کرکٹ ٹیم 35گھنٹے کی طویل فلائٹ پر لاہور سے دبئی، سنگاپور سے آکلینڈ پہنچ گئی۔ جہاں سےچارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے اس کے سفر کا اختتام پرکرائسٹ چرچ میں ہوا۔ کھلاڑی اگلے تین دن ہلٹن ہوٹل میں اپنے اپنے کمروں میں تنہائی میں رہیں گے۔ تین دنوں کو شامل کرکےکھلاڑی 14 روز تک آئسولیشن میں رہیں گے، اس دوران کسی سے ملنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ مصباح الحق نے ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کو چار مختلف گروپس میں تقسیم کیا ہے۔ ٹیم میں شامل تمام اراکین کا پہلا کوویڈ 19 ٹیسٹ 25 نومبر کو ہوگا۔ پہلے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے کی صورت میں آئسولیشن کے ابتدائی تین روز بعد قومی اسکواڈ کو بائیو سیکیور ماحول میں ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔اسکواڈ کے 3کورونا ٹیسٹ ہوں گے۔

تازہ ترین