• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

'اے سوٹیبل بوائے‘، نیٹ فلکس انڈیا کی خواتین عہدیداروں کیخلاف مقدمہ دائر

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)نیٹ فلیکس پر ریلیز ہونے والی بھارتی ویب سیریز ʼاے سوٹیبل بوائے‘میں ہندو لڑکی اور مسلمان لڑکے کے درمیان رومانوی مناظر مندر کے احاطے میں دکھانے پر اسٹریمنگ ویب سائٹ کے عہدیداروں کے خلاف مقدمہ دائر کردیا گیا۔’اے سوٹیبل بوائے‘نامی ویب سیریز کو گزشتہ ماہ 23 اکتوبر کو اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ پر ریلیز کیا گیا تھا۔ نیٹ فلیکس کی دو خواتین عہدیداروں کے خلاف مذہبی جذبات کو ٹھیس پہچانے کی دفعات کے تحت مقدمہ دائر کردیا گیا۔بھارتی نشریاتی ادارے کے مطابق ریاست مدھیا پردیش کے وزیر داخلہ نے تصدیق کی کہ نیٹ فلیکس انڈیا کی نائب صدر مونیکا شیرگل اور کانٹینٹ منیجر امبیکا کھرانہ کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 259 اے کے تحت مقدمہ دائر کردیا گیا۔دونوں خواتین کے خلاف حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے یوتھ ونگ کے رہنما گوروو تواری کی شکایت پر مقدمہ دائر کیا گیا، جس میں دونوں پر مذہبی جذبات کو ٹھیس پہچانے کے الزامات لگائے گئے۔دائر کیے گئے مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ نیٹ فلیکس کے عہدیدار لوگوں سے مذہبی جذبات مجروح کرنے پر معافی مانگنے سمیت مذکورہ مناظر کو ڈیلیٹ کریں۔

تازہ ترین