• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئمہ بیگ نے باضابطہ طور پر یوٹیوب پر انٹری دے دی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)گلوکارہ آئمہ بیگ نے بھی اپنا یوٹیوب چینل کھول کر مداحوں سے رابطے میں رہنے کا نیا ذریعہ ڈھونڈ لیا۔آئمہ بیگ نے چند روز قبل ہی اپنا یوٹیوب چینل کھولا ہے، ان سے قبل اداکارہ سونیا حسین، جویریہ سعود، صبا قمر سمیت دیگر اداکارائیں اور گلوکارائیں بھی اپنا چینل کھول چکی ہیںآئمہ بیگ نے اپنے یوٹیوب چینل پر جاری ویڈیو میں کہا کہ ‘ میرا نام آئمہ بیگ ہے اور آپ میرا یوٹیوب چینل دیکھ رہے ہیں’۔بعدازاں وہ ویڈیو میں اپنا آنے والا نیا گانا اور دیگر گانے گاتے بھی دکھائی دیں۔آئمہ بیگ نے اپنے مداحوں اور فالوورز کو آگاہ کیا کہ انہیں باضابطہ طور پر یوٹیوب پر انٹری دے دی ہے۔گلوکارہ نے کہا کہ میں آپ سب کے ساتھ بہت زبردست مواد شیئر کرنے کے لیے واقعی بہت پُرجوش ہوں، امید کرتی ہوں کہ جو کچھ میرا ارادہ ہے آپ سب اسے پسند کریں گے۔

تازہ ترین