• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹ ہینکاک کا کورونا سے نمٹنے کیلئے این ایچ ایس ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم کا دفاع

لوٹن ( شہزاد علی) یوکے، کے سیکرٹری صحت میٹ ہینکاک نے وبائی بیماری سے نمٹنے کیلئے این ایچ ایس ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم کا دفاع کیا ہے۔میٹ ہینکاک ہیلتھ اینڈ سوشل کیئر کمیٹی اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کمیٹی کے مشترکہ اجلاس میں سوالات کے جوابات دے رہے تھے۔انہوں نے این ایچ ایس کے ٹیسٹ اور ٹریس کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے لاک ڈاؤن میں اس سسٹم کو الزام نہیں دیا جا سکتا۔ سیکرٹری صحت کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایسٹر کے بعد یوکے کو ’’معمول پر آنا‘‘ چاہئے۔ خبر پریس میں جانے تک حکومت کی کوبرا کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز سہ پہر کرسمس سے متعلق برطانیہ پر پابندیوں کے بارے میں تبادلہ خیال کرنا تھا، اس سے قبل ٹرانسپورٹ کے سیکرٹری گرانٹ شپس نے کہا تھا کہ برطانیہ کی علاقائی حکومتیں متفقہ ردعمل پر اتفاق کرنے کے بہت قریب ہیں، مسٹر شپس نے مزید کہا کہ لوگوں کو احتیاط سے سفر کی منصوبہ بندی کرنی چاہئے اور کرسمس کے سفر پر بالکل بھی غور نہیں کرنا چاہئے۔

تازہ ترین