اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ نواز شریف، ان کے سمدھی اسحاق ڈار اور صاحبزادوں حسن اور حسین کے پاکستان آنے پر کوئی قدغن نہیں۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ وہ تشریف لائیں اور مرحومہ بیگم شمیم اختر صاحبہ کے جنازے میں شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی جبر کا پروپیگنڈہ دانستہ اس معاملے میں سیاست کرنا ہے۔ آپ کسے بے وقوف بنا رہے ہیں؟