• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں دہشتگردی سے زیادہ جانی نقصان حادثات سے ہوا، نعیم بازئی

کوئٹہ (خ ن)صوبائی مشیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملک نعیم خان بازئی نے کہا ہے کہ موٹر وے پولیس بلوچستان میں شاہراہوں پر حادثات کی روک تھام اور جان ومال کی حفاظت کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہے موٹر وے پولیس اپنی کاوشوں سے شاہراہوں پر حادثات میں کمی لا کر مزید قیمتی جانوں کو بچا سکتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے موٹر وے پولیس کی جانب سے روڈ سیفٹی آگاہی مہم کے سلسلہ میں منعقدہ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صوبائی مشیر نے کہا کہ بلوچستان میں شاہراہیں زیادہ تر یک رویہ ہیں جسکی وجہ سے ان شاہراہوں پر خاص کر کوئٹہ کراچی شاہراہ پر آئیروز حادثات رونما ہو رہے ہیں ہم سب کو مل کر ان حادثات کی وجوہات پر غور کرنا ہوگا کیونکہ بلوچستان میں جتنی جانوں کا ضیاع ان شاہراہوں پر ہوا ہے اتنا نقصان دہشتگردی سے بھی نہیں ہوا حادثات کی روک تھام کے لیے موٹر وے پولیس کو مزید سخت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے صوبائی مشیر ملک نعیم خان بازئی نے موٹر وے پولیس کے افسران رزاق کاکڑ،ضیاء اچکزئی،اور محمد اکرم جیسے ایماندار افسران کی کاکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان جیسے ایماندار افسران کی کوششوں سے مسافروں کا گرا ہوا سامان لوٹانے میں مدد ملی۔
تازہ ترین