• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: سات ہوٹلوں ، ایک سپر سٹور اینڈ بیکرز اور ایک جنرل سٹورکو جرمانہ

کوئٹہ(خ ن)بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کوئٹہ شہر میں ناقص اشیاء خوردونوش کی فروخت کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران جناح روڈ ،کواری روڈ ،مغربی بائی پاس اور ملحقہ علاقوں میں حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر سات ہوٹلوں سمیت ایک سپر سٹور اینڈ بیکرز اور ایک جنرل سٹور جرمانے عائد کردیے گئے۔بی ایف اے کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کارروائی کے دوران برآمد ہونے والی ممنوعہ و مضر اشیاءقبضے میں لے لیں۔ہوٹلوں کو صفائی و نکاسی آب کے ناکافی انتظامات، کچن ایریا میں گندگی ، کھانوں میں نان فوڈ گریڈ کلرز و چائنیز نمک کے استعمال جبکہ بیکری وجنرل سٹورز کو مضر صحت و ممنوعہ اشیاء چائنیز نمک اور گٹکا پان پراگ برآمد ہونے پر جرمانہ کیا گیا۔مزید برآں بی ایف اے حکام نے مراکز مالکان کو حفظان صحت کے اصولوں اور بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے وضع کردہ سٹینڈرڈز کے مطابق اشیاء کی تیاری و عوام کو فروخت ، مراکز میں صفائی کے بہتر انتظامات یقینی بنانے اور بی ایف اے کی جانب سے غیرمعیاری و مضر صحت قرار دی گئیں ممنوعہ اشیاء اپنے مراکز میں نہ رکھنے کی سختی سے تاکید کی ،مراکز مالکان کو بی ایف اےکی وضع کردہ خصوصی ایس او پیز کی کاپیاں بھی فراہم کی گئیں۔درایں اثناءبلوچستان فوڈ اتھارٹی کے اعلامیہ کے مطابق مقررہ معیار پر پورا نہ اترنے اور لیبارٹری ٹیسٹ میں غیر معیاری قرار دئیے جانے کی بناء پر نمکو برانڈ ʼʼ نمکو ٹی ایس (مکس نمکو) ہر بار ذائقہ باربار ، Nimco TS (Mix Nimco) Har Bar Zaiqa Bar Bar کی صوبہ بھر میں خریدوفروخت پر پابندی عائد کردی گئی ہے،اعلامیہ کے مطابق عائد پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2014 کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
تازہ ترین