• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرائے کے ترجمانوں کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں‘ خیرالبشر

پشاور( نیوز ڈیسک)جمعیت علماء اسلام پشاور کے سابقہ امیر پروفیسر مولانا خیرالبشر‘موجودہ امیر مولانا مسکین شاہ نے کہا کہ پی ڈی ایم جلسہ پشاور سے کٹھ پتلی حکومت کے کرائے پر لائے گئے ترجمانوں کی نیندیں حرام ہوگئی‘پشاور والے جلسے نے سابقہ جلسوں کا ریکارڈ تھوڑدیا۔اس سے ثابت ہوگیا کہ پاکستانی عوام اور حاص کر عیور پھٹان قائد جمعیت کے ساتھ ہے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز پی ڈی ایم کے زیر اہتمام پشاور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مولانا خیرالبشر اور مولانا مسکین شاہ نے کہی، دونوں امراء نے کہا کہ 2020 غریب عوام کی خودکشی کا سال تھا کیونکہ ابھی تک ایسے آثار دکھائی نہیں دے رہے ہیں جس کی بنیاد پر کہا جائے کہ 2020 میں خالات بہتر تھےاور 2021 میں خالات بہتر ہو جائے گی، کٹھ پتلی حکومت تیزی کے ساتھ بجلی، گیس اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کر رہی ہے اس سے تو ایک بات صاف ظاہر ہے کہ غریب عوام 2021 میں خودکشیوں پر اتر آئیں کیونکہ انکے پاس اس کے علاوہ اور کوئی چارہ ہی نہیں ہے آج ملک میں ایک طرف بےروزگاری تو دوسری طرف مہنگائی برپا ہے۔
تازہ ترین