آپ آف لائن ہیں
پیر4؍جمادی الثانی 1442ھ 18؍جنوری2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

یوٹیوبر نے 25 کروڑ سے زائد مالیت کی گاڑی تباہ کردی


نوجوان یو ٹیوبر نے اپنے والد کی کروڑوں روپے مالیت کی گاڑی ٹریفک حادثے میں تباہ کردی، خوش قسمتی سے یوٹیوبر کو معمولی چوٹیں آئیں لیکن اس کی جان بچ گئی۔

یہ خوفناک ٹریفک حادثہ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈلاس میں پیش آیا جس کے نتیجے میں 25 کروڑ 16 لاکھ مالیت کی کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

تباہ شدہ گاڑی کی حالت دیکھ کر یقیناً صارفین کو یہی لگ رہا ہوگا کہ کار سوار بھی اس حادثے میں ہلاک ہوگیا ہو لیکن خوش قسمتی ڈرائیور حادثے میں محفوظ رہا تاہم اسے معمولی زخم آئے اور ایک ہاتھ بازو ٹوٹ گیا۔

کار سوار کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تو معلوم ہوا کہ ڈرائیور کوئی معمولی شخص نہیں بلکہ امریکا کا معروف یوٹیوبر17 سالہ گیگ گیلین ہے اور تباہ ہونے والی گاڑی اس کے والد کی تھی جس کی مالیت 34 لاکھ ڈالر ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید