آپ آف لائن ہیں
ہفتہ2؍جمادی الثانی 1442ھ 16؍جنوری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

گریک بارکلے آئی سی سی کے نئے چیئرمین منتخب ہو گئے


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نیوزی لینڈ کے گریک بارکلے کو نیا چیئرمین منتخب کرلیا ہے۔

بارکلے کا انتخاب ششانک منوہر کی جگہ کیا گیا ہے جو اس سال کے شروع میں اس عہدے سے سبکدوش ہو گئے تھے۔

نومنتخب چیئرمین آئی سی سی گریک بارکلے نے کہا ہے کہ آئی سی سی کا چیئرمین بننا میرے لیے باعث فخر ہے،آئی سی سی معاملات کو بہتر انداز میں حل کروں گا۔


ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کی بہتری کیلئے انتھک محنت کروں گا، کرکٹ کی بہتری کیلئے تمام کرکٹ بورڈز کے ساتھ مل کر کام کروں گا۔

واضح رہے کہ گریک بارکلے2012 سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے ڈائریکٹر ہیں اور اس وقت انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے بورڈ میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرتے ہیں۔ انہیں نیوزی لینڈ ٹیم کے ڈائریکٹر کا عہدہ چھوڑنا ہوگا۔

گریک بارکلے سے قبل عمران خواجہ آئی سی سی کے عبوری چیئرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید