• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لنکا پریمئر لیگ، شاہد آفریدی سری لنکا روانہ


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی سری لنکا روانہ ہوگئے، شاہد آفریدی لنکا پریمئر لیگ میں گال گلیڈی ایٹرز کی قیادت کریں گے۔

سابق کپتان فلائٹ مس ہونے کے سبب ایک روز تاخیر سے روانہ ہوئے، شاہد آفریدی پہلے کولمبو پھر وہاں سے ہمبن ٹوٹا جائیں گے۔

سری لنکا پریمئر لیگ کا آغاز 27 نومبر سے ہوگا، گال گلیڈی ایٹرز کا پہلا میچ جافنا سٹالینز سے ہوگا۔

ایونٹ میں 5 ٹیمیں کولمبو کنگز، دمبولا ہاکس، گال گلیڈی ایٹرز، جافنا اسٹالینز اور کینڈی ٹسکرز شامل ہیں۔

پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر ایل پی ایل کے میچز براہ راست نشر کرے گا۔

تازہ ترین