لالی ووڈ کی معروف اداکارہ میرا شہری بابر علی نقوی کے ہمراہ سپریم کورٹ پہنچ گئیں۔
اداکارہ میرا جو چند روز قبل لاہور پریس کانفرنس کلب میں میڈیا سے گفتگو میں جذباتی ہوگئی تھی۔
وہ بابر علی نقوی نامی شہری کے ساتھ سپریم کورٹ پہنچی اور اُن کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ یہ میرے کزن ہیں۔
انہوں نےمزید کہا کہ میں اپنے کزن سے اظہار یکجہتی کے لیے سپریم کورٹ آئی ہوں۔
بابرعلی نقوی نےمیڈیا کو بتایا کہ ہمارے کچھ مقدمات ہیں، جن کے سلسلے میں سپریم کورٹ آئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میری بہن اور بھائیوں نے میری جائیداد پر قبضہ کررکھا ہے، اس سلسلے میں درخواست دینے آیا ہوں۔
اس موقع پر میرا نے فلم انڈسٹری سے متعلق سوالات کا جواب دینے سے انکار کردیا اور کہا کہ فی الحال سپریم کورٹ آئی ہوں، اس لیے اس بارے میں بات نہیں کروں گی۔