• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی موسیٰ گیلانی کی گرفتاری قابل مذمت ہے، فوری رہا کیا جائے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ علی موسیٰ گیلانی کی گرفتاری  سلیکٹڈ حکمرانوں کی غنڈہ گردی ہے۔ دھاندھلی کی پیداوار حکومت اب عوامی تحریک کو طاقت سے دبانا چاہتی ہے۔ 


بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت مخالف احتجاج کو اوچھے ہتھکنڈوں سے روکنے کی توقع رکھنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی۔ پرامن سیاسی سر گرمیاں اور احتجاج عوام کا حق ہے، انہیں روکنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔ 

انھوں نے مطالبہ کیا کہ علی موسیٰ گیلانی کو فوراً رہا کیا جائے۔

تازہ ترین