• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کے صدر شی جن پنگ نے جو بائیڈن کو امریکا کا نیا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

چینی صدر نے اس موقع پر کسی تنازع یا مقابلے کے بغیر دونوں ممالک کے تعلقات برابری کی سطح پر جاری رہنے کی امید ظاہر کی ہے۔ 


چینی میڈیا کے مطابق صدر شی جن پنگ نے ٹیلی گرام پیغام میں ڈیموکریٹ پارٹی کے جو بائیڈن کو امریکی صدارتی انتخاب میں فتح کی مبارک باد دی۔ 

اپنے پیغام میں چینی صدر نے امریکا اور چین کے باہمی تعلقات صحت مند اور مستحکم ہونے کی امید ظاہر کی۔

چین کے نائب صدر وانگ کی شان نے بھی امریکی نو منتخب نائب صدر کاملہ ہیرس کو جیت کی مبارکباد دی۔

تازہ ترین