• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلیج بنگال: سمندری طوفان ’نوار‘ شدت اختیار کرگیا

خلیج بنگال میں بننے والا سمندری طوفان ’نوار‘ شدت اختیار کرگیا ہے۔ نئی دلی سے بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان آج رات بھارت کے ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا۔ 

دوسری جانب بھارتی میڈیا نے بتایا ہے کہ تامل ناڈو اور پانڈے چری کے ساحلی علاقوں سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد کا انخلا کیا گیا ہے۔ متاثرہ ساحلی علاقوں میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ 


بھارتی میڈیا نے کہا کہ تیز ہواؤں سے درخت جڑوں سے اکھڑ گئے اور بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حکام نے لوگوں کو گھروں میں رہنےکی ہدایت کی ہے۔ تامل ناڈو میں بدھ اور جمعرات کو عام تعطیل ہوگی۔ جبکہ چینائی ایئر پورٹ جمعرات تک بند رہے گا اور ماہی گیروں کو سمندر سے واپس بلا لیا گیا ہے۔

تازہ ترین