• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلسے روکنے کے لیے زیادہ پابندی لگائیں گے، شبلی فراز



وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے جلسے روکنے کے لیے اب انتظامی طور پر زیادہ پابندی لگائیں گے، یہ قومی مجرم ہیں۔

وفاقی حکومت نے اپوزیشن کو وارننگ دیدی کہ جلسہ کرو گے تو پرچہ کٹے گا۔

اپوزیشن کےکورونا وائرس سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر شبلی فراز بر ہم ہوگئے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ثابت ہوگیا اپوزیشن پارلیمنٹ کو نہیں مانتی، نہ ہی جمہوریت کو۔


شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن رہنماؤں کے خاندان گھروں میں بیٹھے ہیں، عوام کو بے وقوف بناکر جانیں خطرے میں ڈالی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے جلسے روکنے کےلیے اب انتظامی طور پر زیادہ پابندی لگائیں گے، جلسے کے منتظمین اوران میں شرکت کرنے والے رہنماؤں پر مقدمات درج کیے جائیں گے۔

تازہ ترین