• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس جیسے اہم ایشو کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہیئے: شبلی فراز


وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کہتے ہیں کہ کورونا وائرس جیسے اہم ایشو کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہیئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے یہ بات کہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ آج اسپیکر قومی اسمبلی کی سربراہی میں کووڈ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوگا، امید ہے کہ اپوزیشن رہنما اجلاس میں شریک ہو کر کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تجاویز دیں گے۔


وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا یہ بھی کہنا ہے کہ عوام کی صحت اور زندگی کے معاملے پر مشاورت سے آگے بڑھنا چاہیئے۔

تازہ ترین