• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم سے سابق لیگی وزیر کی نصف گھنٹے تک ملاقات


وزیراعظم عمران خان سے نون لیگ کے سابق صوبائی وزیر سید رضا علی گیلانی کی ملاقات کی خبر سامنے آئی ہے۔

جیو نیوزکی خصوصی رپورٹ کے مطابق ملاقات آدھا گھنٹا جاری رہی۔ رضا گیلانی نے بتایا کہ ملاقات وزیر اعظم کی خواہش پر ہوئی۔

جب اُن سےسوال کیا گیا کہ کیا 19 نومبر کو نیب کی طلبی کے بعد یہ ملاقات ہوئی ہے؟  تو رضا گیلانی بولے، دربار حجرہ شاہ مقیم کی اراضی کے معاملے پر کسی نے درخواست دی تھی لیکن وزیراعظم سے ملاقات کا اُس معاملے سے کوئی تعلق نہیں۔


انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں شامل ہونے یا نہ ہونے کے لیے اپنے بزرگوں سے مشورہ کیے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کرسکتے۔

تازہ ترین