• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیجنڈری فٹبالر ڈیاگو میراڈونا کے انتقال پر پاکستان میں سوگ کی فضاء

عالمی شہرت یافتہ لیجنڈری فٹبالر ڈیگو میراڈونا کے انتقال پر پاکستان میں بھی سوگ کی فضاء ہے۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے سابق صدر فیصل صالح حیات، کرنل (ر) احمد یار خان لودھی، اعظم خان، قومی ٹیم کے سابق کپتان عیسیٰ خان، کلیم خان، کھلاڑیوں اور فٹبال آرگنائزرز نے عظیم فٹبالر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈیاگو میراڈونا دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی تھے۔

انھوں نے کہا کہ ان کا انتقال فٹبال کا بڑا نقصان ہے، ان کی کھیل کے لیے خدمات کو دنیا میں یاد رکھا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سینئر اور جونیئر لاٹ نے نہ صرف ان کو اپنا ٓآئیڈیل بنایا بلکہ ان سے بہت کچھ سیکھا، بلاشبہ انہیں فٹ بال کا لیجنڈ آف دی سنچری قرار دیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ لیجنڈری فٹبالر ڈیاگو میراڈونا 60 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

ارجنٹائن میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ڈیاگو میراڈونا کا انتقال حرکتِ قلب بند ہوجانے کے سبب ہوا جبکہ وہ اس دوران بیونس آئرس میں اپنے گھر میں ہی موجود تھے۔

ڈیاگو میراڈونا کو کچھ عرصہ قبل دماغ کی سرجری کے لیے اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔

تازہ ترین