• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ لیجنڈری فٹبالر ڈیاگو میراڈونا 60 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

ارجنٹائن میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ڈیاگو میراڈونا کا انتقال حرکتِ قلب بند ہوجانے کے سبب ہوا جبکہ وہ اس دوران بیونس آئرس میں اپنے گھر میں ہی موجود تھے۔

واضح رہے کہ ڈیاگو میراڈونا کو کچھ عرصہ قبل دماغ کی سرجری کے لیے  اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔ 

تاہم کامیاب سرجری کے باعث میراڈونا کو دو ہفتے قبل اسپتال سے ڈسچارج کردیا تھا۔ 

بعد ازاں انھیں ری ہیبلیٹیشن سینٹر منتقبل کیا گیا جس کا مقصد نشے سے چھٹکارا دلوانے کے لیے ان کا علاج کرنا تھا۔

واضح رہے کہ میراڈونا 1986 میں میکسیکو میں ہونے والے فیفا ورلڈکپ کے دوران ارجنٹائن ٹیم کے کپتان تھے اور اپنی ٹیم کو دوسری مرتبہ عالمی چیمپئن بنوایا۔ 

اس ایونٹ کی سب سے خاص بات انگلینڈ کے خلاف کوارٹر فائنل میچ تھا جس میں میراڈونا نے 2 گول اسکور کیے اور فٹبال کی تاریخ میں امر ہوگئے۔

میچ کے دوسرے ہاف میں پہلے انھوں نے ہاتھ سے گیند کو جال میں پھینک کر ’ہینڈ آف گاڈ گول‘ اسکور کیا۔

اس کے فوری بعد میراڈونا نے اپنی ٹیم کے لیے دوسرا اور گزشتہ صدی کا سب سے بہترین بہترین گول اسکور کیا تھا۔

انگلینڈ کے پانچ کھلاڑیوں کو چکما دیتے ہوئے میراڈونا اپنے ہاف سے گیند لے کر حریف ٹیم کے گول پوسٹ تک پہنچ کر گیند کو جال میں پھینکا۔

میرا ڈونا نے ارجنٹائن کے 4 عالمی کپ میں نمائندگی کی، قومی ٹیم کے لیے 91 میچز کھیلے اور 34 گول اسکور کیے۔

تازہ ترین