• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران نیازی کی صورت میں ملک پر کووِڈ 18مسلط ہے، احسن اقبال

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی صورت میں ملک پر کووِڈ 18 مسلط ہے۔

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران نیازی وائرس کو ختم کرنے کی ویکسین پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کو ملک میں مہنگائی اور بےروزگاری کی کوئی فکر نہیں، بلکہ فکر یہ ہے کہ وہ کیسے جھوٹے مقدمات کا ورلڈ ریکارڈ بنا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن جلسے جلوس کر کے لوگوں کی جانیں خطرے میں ڈال رہی ہے۔ جلسے جلوسوں کا ویسے بھی اپوزیشن کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا، انہیں کوئی این آر او نہیں ملنے والا۔

تازہ ترین