• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حاجی پرویز اقبال کی نواز شریف، شہباز شریف سے تعزیت

برسلز(نمائندہ جنگ)پاکستان مسلم لیگ ن بلجیم کے صدر حاجی پرویز اقبال ،مرکزی اراکین ،یوتھ ونگ،کونسلرز اور کارکنان نے میاں محمد نواز شریف ،میاں شہباز شریف کی والدہ ،حمزہ شہباز شریف اور مریم نواز کی دادی کی وفات پر گہرے رنج وغم اور دکھ کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ بیگم شمیم اختر ایک نیک ،دیندار خاتون تھیں ۔اللہ پاک سے دعا ہے کہ وہ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ، والدین ایسے اشجار ہوتے ہیں کہ جب تک زندہ رہتے ہیں تو اولاد ان سے سایہ حاصل کرتی رہتی ہے۔
تازہ ترین