کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ڈومیسٹک ہاکی کی سرگرمیاں معطل نہ کر نے کافیصلہ کیا ہے۔ سینئر ٹیم مارچ میں ایشین ہاکی چیمپئن شپ جب کہ جونیئر ٹیم جولائی میں جونیئر ایشیا کپ میں حصہ لے گی ۔ فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ کے مطابق جونیئر ہاکی ایونٹ وقت پر ہوگا ڈومیسٹک ہاکی کی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی، کورونا وائرس کےایس اوپیز پر عمل درآمد کیا جائے گا، جونیئر ہاکی مقابلوں کے بعد چیف آف آرمی اسٹاف کپ اور چیف آف نیول اسٹاف کپ کا انعقاد کیا جائے گا،سنیئر اور جونیئر ٹیموں کے کیمپ لگائے جائیں گے اور ان کے درمیان ہاکی سیریز کا انعقاد کیا جائے گا۔