• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کے کیسز 6 کروڑ سے متجاوز، برطانیہ نے بیرونی امداد بند کردی

پیرس، کراچی (اے ایف پی، نیوز ڈیسک) دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 6کروڑ 5لاکھ سے تجاوز کرگئی ،امریکا اور یورپ بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں اور کیسز میں تیزی سے اضافہ ، برطانوی معیشت کے 11.3فیصد تک سکڑنے کا امکان ،برطانوی حکومت نے بیرونی امداد بند کرنے کا اعلان کردیا ، فرانس کا کورونا سے ہلاکتوں میں اضافے کے باوجود لاک ڈائون میں سلسلہ وار نرمی کا اعلان ، کورونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں اٹلی میں شرح پیدائش میں نمایاں کمی آنے کا امکان ہے، جو پہلے ہی ڈیڑھ سو سال کی کم ترین سطح پر ہے، امریکی حکام نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ تھینکس گیونگ کے موقع پر گھروں تک محدود رہیں۔ تفصیلات کےمطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سےہلاکتوں کی تعداد 6کروڑ 5لاکھ سے تجاوز کرگئی، اب تک 4کروڑ 83لاکھ سے زائد افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ کورونا سے اموات کی تعداد 14لاکھ 23ہزار ہوگئی ہے ، امریکا میں ایک ہی روز کے دوران کورنا کے ریکارڈ 88ہزار مریض اسپتالوں میں داخل ہوئے ہیںجبکہ مزید ایک لاکھ سے زائد کیسزاور ایک ہزار 279اموات رپورٹ کی گئی ہیں، امریکا میں اب تک ایک کروڑ 25 لاکھ سے زیادہ کیسز اور دو لاکھ67ہزار سے زیادہ اموات رپورٹ ہو چکی ہیں، یورپی ممالک میں بھی کورونا وائرس کے کیسز اور اموات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ، اٹلی میں 722مزید افراد موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ 25ہزار سے زائد نئے کیسز سامنےآگئے، برطانیہ میں 696مزید ہلاکتیں اور 18ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ کئے گئے ہیں ، اسپین میں کورونا سے مزید 369افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ساڑھے 8ہزار نئے کیسز سامنے آگئے ، فرانس میں کورونا سے مزید 381افراد دم توڑ گئے جبکہ مزید 16ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آگئے ،جرمنی میں کورونا سے مزید 290افراد موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ 10ہزار 794افراد میں کورونا کی تصدیق ہوگئی ، بھارت میں کورونا وائرس سے مزید 502افراد موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ42ہزار 800نئے کیسز سامنے آگئے۔

تازہ ترین