• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جو جیل میں ہیں انہیں نکالنے کی باتیں کی جارہی ہیں، شہباز گل

اسلام آبا د (آ ئی این پی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم اورنگزیب مسلسل شہباز شریف کی پے رول رہائی پر سیاست کر رہی ہیں، جو جیل میں ہیں انہیں نکالنے کی باتیں کی جارہی ہیں، جو آزاد گھوم رہے ہیں وہ جنازے میں آنا نہیں چاہتے، پے رول کا قانونی طریقہ کار ہے جس کے تحت چلنا ہوتا ہے۔ معاون خصوصی شہباز گل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا پے رول کے قانونی طریقے کے مطابق رہائی ہوگی، ن لیگی درباری میت پر سیاست کر رہے ہیں، جو جیل میں ہیں انہیں نکالنے کی باتیں کی جا رہی ہیں، جو آزاد گھوم رہے ہیں وہ جنازے میں آنا نہیں چاہتے، میاں مفرور اور ان کے بیٹے تو آزاد ہیں کیوں نہیں آ رہے ؟ جنازے میں آئیں انہیں ہر قسم کی سہولت مہیا کی جائے گی، بیماری اور اموات پر سیاست بند ہونی چاہیے۔ 

تازہ ترین