مظفرگڑھ کے علاقے سیت پور میں باپ نے تیز دھار آلے سے 2 بیٹیوں کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے خود کو اور اپنی بیوی کو زخمی کر دیا۔
پولیس کے مطابق زخمی میاں بیوی اسپتال منتقل کر دیے گئے، جبکہ ملزم کو اسپتال سے حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کو بیٹے کی خواہش تھی اور وہ مبینہ طور پر دوسری شادی کرنا چاہتا تھا۔ دوسری شادی کے تنازع پر بیوی سے جھگڑا ہوا تھا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔