• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں کاروکاری کے واقعات کا رونما ہونا غیرمعمولی اور تشویشناک امر ہے، آئی جی سندھ

آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ کراچی میں کاروکاری کے واقعات کا رونما ہونا غیرمعمولی اور تشویشناک امر ہے۔

سنٹرل پولیس آفس کراچی میں آئی جی سندھ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ناقابل صلح دفعات کے تحت مقدمات کا اندراج یقینی بنایا جائے۔

اجلاس میں امن و امان کی صورتحال اور جرائم کے خلاف اقدامات کاجائزہ لیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق آئی جی سندھ نے ہدایت کی کہ کاروکاری اورغیرت کےواقعات کے مقدمات ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیےجائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لیے فوری اور سخت اقدامات کیے جائیں، شادیوں کے سیزن کے باعث ہوائی فائرنگ واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ ہوائی فائرنگ کے واقعات پر متعلقہ ایس ایچ او سے جواب طلبی کی جائے گی۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ رواں سال اسٹریٹ کرائمز میں 24.4 فیصد اور قتل کی وارداتوں میں12.6 فیصد کمی آئی، جبکہ غیرت کےنام پر قتل کے80 فیصد مقدمات پولیس کی مدعیت میں درج کیے گئے۔

قومی خبریں سے مزید