• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا صورتحال ، نجی تعلیمی اداروں کا بندش کا فیصلہ ماننے سے انکار

اسلام آباد ( وقائع نگار ) پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مالکان نے کورونا کی بڑھتی ہوئی وباء کے باعث تعلیمی ادارے بند کرنے کے وزارت تعلیم کے فیصلے کو ماننے سے انکار کر دیا۔ آ ل پاکستان پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن نے پرائیویٹ ادارے کھلے رکھنے کا اعلان کیا ہے اوراس حوالے سے جاری اعلان میں کہا گیا ہے کہ سکولوں کی بندش کا حکومتی فیصلہ نامنظور ہے۔نجی تعلیمی ادارے بند نہیں ہوں گے اور تدریس کا عمل جاری رہے گا۔ ادھروزیر تعلیم شفقت محمود نےکہاہےکہ 26 نومبر سے 10 جنوری تک تعلیمی ادارے بند کرنے کے فیصلے پر ہر قیمت پر عملدرآمد کرایا جائے گا ، تعلیمی ادارے کھولنے اور بچوں کی زندگیوں سے کھیلنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کئے جائیں گے ۔ حکومتی فیصلہ کیا گیا ہے کہ بچے گھر بیٹھ کر تعلیم جاری رکھیں گے۔ تمام تعلیمی ادارے آن لائن کلاسز لے سکتے ہیں۔سکول کالجز، یونیورسٹیز، ٹیوشن سنٹرز سب بند ہوں گے۔ 11 جنوری کو تعلیمی ادارے دوبارہ کھولنے سے قبل کورونا وبا کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔جنوری کے پہلے ہفتے میں رویو سیشن ہو گا۔ہاسٹلز میں ایک تہائی طلبہ کو رہنے کی اجازت ہو گی۔
تازہ ترین