• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں 7 ڈاکے، 5 کاریں، 5 موٹرسائیکل چوری

لاہور(کرائم رپورٹر) شمالی چھاونی میں ڈاکو نوید احمد کے گھر گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 5لاکھ 25ہزار ، زیوارات ,سبزہ زار میں ڈاکو کی فرقان اور فیملی سے 4لاکھ10 ہزار ور زیوارات ، شادباغ میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو عبدالرحمان اور فیملی سے2لاکھ 30 ہزار و زیوارات ، ملت پارک میں نذیر اور فیملی سے 3لاکھ 10 ہزار و زیوارات۔ شالیمار میں فراز سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو 5 لاکھ 90ہزار ،قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں یاسر سے 1 لاکھ 24ہزار موبائل فون اور لٹن روڈ پر الیاس سے 2 لاکھ 15ہزار اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے نامعلوم مختلف علاقوں سے5 گاڑیاں جبکہ5 موٹر سا ئیکل چوری کرکے فرارہوگئے۔تھانہ کاہنہ کے علاقے میں دوڈاکوؤں نےعمر فاروق سے موبائل اور55ہزارچھین لئے۔ آڑھتی شوکت سےڈاکووں نے 17 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ لی۔ایس ایچ او نشترکالونی ابرارحیدر نےبتایا کہ یہ ڈکیتی نہیں بلکہ دوگروپوں میں لڑائی کا معاملہ ہے۔
تازہ ترین