• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماورا حسین 14سال کی عُمر میں کیسی نظر آتی تھیں؟

مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’ثبات‘ میں حیرت انگیز اداکاری کرکے لاکھوں لوگوں کے دل جیتنے والی خوبرو اداکارہ ماورا حسین نے سوشل میڈیا پر اپنے اسکول کے دنوں کی ایک نایاب تصویر شیئر کردی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ انسٹاگرام پر 60 لاکھ فالوورز رکھنے والی ماورا حسین نے ماضی کے یادگار دنوں کی یاد تازہ کرتے ہوئے انسٹاگرام پر اپنی ایک نایاب تصویر پوسٹ کی ہے۔


مذکورہ تصویر ماورا حسین کے اسکول کے دنوں کی ہے، تصویر میں وہ اسکول کے یونیفارم میں ملبوس ہیں جبکہ اُن کے ہاتھ میں ایک ٹرافی ہے جو اُنہیں ’کوئز‘ جیتنے پر بطورِ انعام دی گئی تھی۔

ماورا حسین نے تصویر کے کیپشن میں عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر کے مشہور گانے’دل جھو م جھوم‘ کے چند سطر لکھے:

بچپن کے ساون بیتے، لڑکپن کی بیتی دھارا
جب مُڑ کے پیچھے دیکھا، تو چُھوٹا جیون سارا

اداکارہ نے کیپشن میں کچھ ہیش ٹیگز بھی استعمال کیے جن میں ماورا حسین نے بتایا کہ اس تصویر میں اُن کی عمر 14برس ہے اور جو ٹرافی اُنہوں نے ہاتھ لی ہوئی یہ اُنہیں کوئز جیتنے پر ملی تھی۔

خیا ل رہے کہ ماورا حسین نے ایک گھنٹہ قبل ہی انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی ہے جسے اب تک 74 ہزار سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

تازہ ترین