• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماورہ کی سالگرہ کی خوبصورت تصاویر وائرل

پاکستان ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی اداکارہ ماورہ حسین آج یعنی 28 ستمبر کو اپنی 27 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

ماورہ حسین نے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی 27 ویں سالگرہ سے متعلق تصاویر بومرنگ اور اسٹوریز شیئر کی ہیں، ماورہ کی جانب سے شیئر کی گئی بوم رنگ میں انہوں نے سفید رنگ کا لباس زیبِ تن کیا ہوا ہے جس کی پُشت پر ’برتھ ڈے گرل‘ لکھا ہوا ہے۔

View this post on Instagram

Midnight #BirthdayGirl

A post shared by MAWRA HOCANE (Hussain) (@mawrellous) on


ماورہ حسین کے بومرنگ سے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ وہ ابھی ابھی نیند سے جاگی ہیں اور اپنی سالگرہ کے کیک اور تحائف کے سامنے بیٹھ گئی ہیں۔

 انہوں نے اپنی سالگرہ کی پوسٹ میں کیپشن ’مڈ نائٹ‘بھی لکھا ہے ۔

View this post on Instagram

Year after year #birthdayeve

A post shared by MAWRA HOCANE (Hussain) (@mawrellous) on


واضح رہے کہ ماورہ کی سالگرہ کا کاؤنٹ ڈاؤن کافی دنوں سے جاری تھا، انہوں نے گزشتہ روز اپنی پری برتھ ڈے سیلیبریش کی ویڈیو بھی اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی اور کیک بھی کاٹا تھا۔

ماورا کو پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران اشرف کی جانب سے بھی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے اُنہیں سالگرہ کی مبارکباد اور دعائیں دی گئی ہیں۔

ماورا حسین کی جانب سے شیئر کی گئی اپنی 27ویں سالگرہ کی پری سیلیبرایشن ویڈیو میں وہ بے حد خوبصورت نظر آ رہی تھیں۔


ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گزشتہ روز سیلیبریشن کے دوران ماورا کے آس پاس متعدد مر جنٹا اور اندیگو رنگ کےخوبصورت غبارے ہیں اور اُن کے سامنے میز پر دو سے تین کیک بھی ر کھے ہوئے ہیں۔

تازہ ترین