آپ آف لائن ہیں
منگل9؍ربیع الاوّل 1442ھ 27؍اکتوبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پاکستانی شوبز انڈسڑی سے تعلق رکھنے والی خوبرو اداکارہ ماورا حسین کی پری برتھ ڈے (سالگرہ سے پہلے کی سیلیبریشن) کی خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی اداکارہ ماورا حسین نے اپنی  27 ویں سالگرہ کی پری برتھ ڈے سیلیبریشن  کی، ماورا نے اپنی 27ویں پری برتھ ڈے سیلیبریشن کی ایک خوبصورت مختصر سی ویڈیو فوٹو ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔


ماورا حسین کی جانب سے شیئر کی گئی اپنی 27ویں سالگرہ کی ویڈیو میں  وہ بے حد خوبصورت نظر آ رہی ہیں، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماورا کے آس پاس متعدد مر جنٹا اور اندیگو رنگ کےخوبصورت غبارے ہیں اور اُن کے سامنے میز پر دو سے تین کیک بھی ر کھے ہوئے ہیں ۔

ماورا نے اپنی سالگرہ پر سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور وہ نہایت حسین اور خوش نظر آ رہی ہیں۔

انہوں نے اپنی پری برتھ ڈے ویڈیو پر کیپشن میں خود کو دنیا کی خوش قسمت لڑکی قرار دیتے ہوئے لکھا کہ’دنیا کی خوش قسمت لڑکی،‘ اور ساتھ میں ہیش ٹیگ #2daystogo #prebirthday بھی استعمال کیے۔

ماورا حسین کی اس ویڈیو پر اُن کے ہزاروں مداحوں کی جانب سے اُنہیں سالگرہ کی مبارکباد سمیت ڈھیروں دعائیں بھی دی گئی ہیں، مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے اُن کی اداکاری کی بھی خوب تعریفیں کی گئی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید